بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا
17 جون 2020 (19:26) 2020-06-17

کراچی: سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری مل گئی ،سندھ اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ  میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے مالی سال 2020-2021ء کا خسارے کا بجٹ پیش کر دیا۔ صوبائی بجٹ کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے برعکس سندھ حکومت نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی سربراہی میں اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مشکل حالات کے باجود مالی سال 21-2020 کا بجٹ پیش کررہا ہوں۔ کووڈ- 19 ، بنیادی طور پر موجودہ نظام صحت کے لیے ایک خطرہ ہے،مراد علی شاہ نے کہا کہ فخر کا مقام ہے کہ میں 8ویں بار بجٹ پیش کررہا ہوں۔ کورونا اور ٹڈی دل کی وجہ سے صوبہ انتہائی مشکلات کا شکار ہے ، سندھ کے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ بجٹ 2020-2021ء کا تخمینہ 1241 ارب روپے ہے۔ بجٹ21-2020کامجموعی خسارہ18ارب38کروڑ ہے، انہوں نے بتایا کہ غیرترقیاتی اخراجات کا تخمینہ986ارب روپے ہے۔ سندھ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 232 ارب روپے ہے۔ کیپٹل اخراجات کا تخمینہ 39ارب روپے ہے،مراد علی شاہ نے بتایا کہ کل ٹیکس وصولی کا تخمینہ1223ارب روپے ہے۔ وفاقی ٹیکس وصولیاں760.30 ارب یعنی65فیصد ہیں۔ صوبائی ٹیکس وصولی313 ارب یعنی26.8 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹل ٹیکس وصولی25 ارب روپے یعنی2.1فیصد ہے۔ کورونا وائرس بنیادی طور پر موجودہ نظام صحت کے لیے ایک خطرہ ہے۔ تمام طبی عملے کیلئے ایک رواں بنیادی تنخواہ کی شرح سے ہیلتھ رسک الاونس کی منظوری دی جاچکی ہے۔


ای پیپر