پاک فوج کورکمانڈر کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم اعلان
17 جون 2020 (19:10) 2020-06-17

راولپنڈی:چین بھارت کی بڑھتی کشیدگی کے بعد کور کمانڈر کانفرنس میں انڈیا کیخلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عہد کیا گیا ۔

آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ انڈیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور کشمیر میں اس کے مظالم اور دہشتگردوں کی کھلم کھلا حمایت کو ایکسپوز کیا جائے گا، کور کمانڈر کانفرنس میں دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی کھلے عام حمایت کو بے نقاب کیا جاتا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ۔ فورم کو قومی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔ کور کمانڈرز کانفرنس نے ملک میں پر تشدد واقعات کی مسلسل کمی پر اعتماد کا اظہار کیا ۔ شرکا نے افغان امن عمل میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ مغربی ہمسایہ ملک میں قیام امن کیلئے قومی اداروں کے ذریعے کوششیں کی جاتی رہیں گی۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے قومی اداروں کے ذریعہ مغربی سرحد پر صورتحال معمول پر رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق جبکہ بھارتی جارحانہ عزائم کا بھی جائرہ لیا،اجلاس میں کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات میں پاک فوج کے تعاون، ٹڈی دل کے حملوں کے خلاف آپریشن اور انسداد پولیو مہم پر بھی غور کیا گیا۔


ای پیپر