file photo

سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے: عاصم سلیم باجوہ
17 جون 2020 (12:27) 2020-06-17

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے، دوسرے مرحلے کیلئے کام مکمل کرلیا۔

اپنی ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ بعض عناصر سی پیک کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔ جلد ہی 7.2 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز اور زراعت کے منصوبے پر بھی کام کی رفتار بڑھا دی گئی ہے۔


ای پیپر