file photo

کورونا وائرس کے مہلک وار جاری، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
17 جون 2020 (12:19) 2020-06-17

لندن: کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں، دنیا میں کورونا کے باعث اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 986 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 82 لاکھ ساڑھے 56 ہزار سے زائد متاثر، 43 لاکھ 7 ہزار سے زائد صحت یاب ہوگئے۔

ہلاکتوں میں بھارت دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا، 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 6 افراد جان سے گئے، برازیل میں ایک ہزار 338، امریکا 849، میکسیکو 439، برطانیہ 233، فرانس 111 اور ترکی میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


ای پیپر