file photo

چین سے جھڑپیں بھارت کو مہنگی پڑ گئیں، کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک
17 جون 2020 (10:53) 2020-06-17

نیو دہلی: سرحدی علاقے میں چین سے جھڑپیں بھارت کو مہنگی پڑ گئیں، کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک۔

لداخ میں چینی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک کرنل اور 20 فوجی مارے گئے، بھارتی میڈیا نے تصدیق کر دی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، جس کے نتیجے میں کرنل سمیت 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے سرحد پار کرکے حملہ کیا اور اسے منہ کی کھانا پڑی۔ چین نے بھارت کو آئندہ ایسے اقدامات سے باز رہنے کی وارننگ بھی دیدی۔

واضح رہے کہ لداخ میں چین بھارت کشیدگی پر 5 ہفتے سے ڈیڈلاک برقرار ہے، بھارت کی درخواست پر دونوں ممالک کی ملٹری قیادت کے درمیان ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جن کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکل سکا۔


ای پیپر