آرمی چیف کی چینی لبریشن آرمی کے کمانڈر سے اہم ملاقات
17 جون 2019 (19:53) 2019-06-17

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سی پیک سیکیورٹی کےلئے کام جاری رکھے گا ۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی لبریشن آرمی کے کمانڈر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سی پیک سیکیورٹی کےلئے کام جاری رکھے گا ۔ اس موقع پر جنرل ہان وائیگو نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔چینی کمانڈر نے علاقائی امن واستحکام کےلئے پاک فوج کی کوشش کی بھی تعریف کی۔

چینی جنرل نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔چینی جنرل کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


ای پیپر