Image Source : PTV Sports Facebook

بھارت کیخلاف اہم میچ سے ایک روز قبل کھلاڑیوں کے سیر سپاٹے
17 جون 2019 (18:53) 2019-06-17

مانچسٹر : بھارت کیخلاف ورلڈ کپ 2019کے اہم ترین میچ میں پاکستان کی شکست کا بھانڈا پھوٹ گیا ،میچ سے ایک رو ز قبل اہم ترین کھلاڑی سیر سپاٹوں میں مصروف رہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کیخلاف اہم میچ میں پاکستان کے متعدد کھلاڑی پریکٹس سیشن چھوڑ کر سیر سپاٹوں میں مصروف رہے ،کھلاڑیوںنے پریکٹس کو چھوڑ کر سیر سپاٹوں کو ترجیح دی ۔

اہم ترین کھلاڑیوں میں حسن علی ،شاداب خان ،فخر زمان سمیت 5کھلاڑی پریکٹس سیشن میں شریک نہ ہو ئے ۔


ای پیپر