فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پاکستان کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں تاحال باقی ہیں
17 جون 2019 (11:12) 2019-06-17

لندن: پاکستان کی پانچ میچوں میں صرف ایک کامیابی، لیکن پکچر ابھی باقی ہے، گرین شرٹس کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں تاحال باقی ہیں۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اپنے اگلے چاروں میچز میں اسے جیت درکار ہو گی۔

قومی ٹیم کا اگلا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا جو 5 میچز میں واحد فتح سمیٹ سکی ہے۔ پاکستان کا نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ دلچسپ ہوگا جبکہ بنگلہ دیش اور افغانستان کے خلاف میچز آسان ہوں گے۔ پاکستان چاروں میچز جیت کر 11 پوائنٹس کیساتھ فائنل 4 تک پہنچنے کی امید کو یقینی بنا سکتے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انڈیا، انگلینڈ کی زیادہ سے زیادہ میچز میں ہار بھی پاکستان کے کام آئے گی۔

تیسری صورت میں یہی فارمولا بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں پر بھی لاگو ہو گیا تو مقابلہ اور بھی سخت ہوگا۔


ای پیپر