ٹی ٹی پی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا : شاہ محمود قریشی
17 جون 2018 (18:12) 2018-06-17


ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ٹی ٹی پی نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ تعجب ہے کہ نواز شریف کے لندن جاتے ہی شہباز شریف نے انکے فیصلے الٹ دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹوں کے قائد کے فیصلے پارٹی صدر تبدیل کر رہا ہے۔جس پر تعجب ہے کہ نواز شریف کو نون لیگ قائد تسلیم کیا جا رہا ہے مگر ان کے فیصلے تسلیم نہیں کیے جا رہے۔


انہوں نے کہا کہ میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔اور یہ عید تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں اور ملک دشمنوں کے خاتمے کا ذریعہ بنے۔


ای پیپر