آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید لائن آف کنٹرول پر جوانوں کیساتھ منائی
17 جون 2018 (17:31) 2018-06-17

راولپنڈی :پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ عید کا پہلا دن آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ گزارا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کے بلند عزم اور حوصلہ کی تعریف کی۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بطور سپاہی ایسے تہوار اپنے پیاروں سے دور منانے پر فخر ہے، وطن اور قوم کی حفاظت کے فرائض کی انجام دہی ترجیحی ڈیوٹی ہے۔ انہوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جوانوں کے بلند حوصلوں، عزم اور وفاداری کو سراہا۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر خاص طور پر مادر وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔


ای پیپر