ملک کی خوشحالی کیلئے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے : یوسف رضا گیلانی
17 جون 2018 (16:55) 2018-06-17

ملتان: سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مُلا فضل اللہ کی ہلاکت ایک اچھی خبرہے۔


بات چیت کے بعدسیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک کی خوشحالی کے لئے انتہاپسندی کاخاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے سوات میں امن بحال کیا اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ رہے۔پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ یہاں امن ہواورلوگوں کوجان ومال کاتحفظ حاصل ہو۔ماضی کی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں منی بجٹ کے طورپراضافہ کرتی رہیں۔


انہوں نے کہاکہ انتخابات وقت پر،آزادانہ اورمنصفانہ ہونے چاہئیں۔ پیپلز پارٹی جمہوریت پریقین رکھتی ہے اور جمہوری قوتوں کے ساتھ ہے ۔ہم نے ہمیشہ آئین اورجمہوریت کی بالادستی کے لئے کام کیا۔ یوسف رضاگیلانی نے اس موقع پرسابق خاتون اول کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ۔


ای پیپر