ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی

17 جون 2018 (16:20)

لاہور: ملک بھر کی طرح شہر قائد میں بھی ہفتہ کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی ۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد ملک کی سالمیت، خوشحالی اور ترقی کی دعاؤں سے ہوا۔


صدر مملکت ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں نماز عید ادا کی اور لوگوں سے عید ملے، شہر کا بڑا نماز عید کا اجتماع باغ جناح (پرانا پولو گراؤنڈ) میں منعقد ہوا جہاں گورنر سندھ محمد زبیر، میئر کراچی وسیم اختر، اعلیٰ حکام، اسلامی ممالک کے سفارتکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی، دفاع ، خوشحالی، باہمی اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علاوہ ازیں شہر میں کئی مقامات پر نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں نیو میمن مسجد، دار العلوم کراچی، عید گاہ ناظم آباد، نیشنل اسٹیڈیم شامل ہیں۔


نماز عید کے بعد ایک طرف لوگوں نے تفریحی اور سیاحتی مقامات کا رخ کیا تو دوسری طرف گھروں پر بھی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ گھروں پر مہمانوں کی میٹھی اور ذائقہ دار کھانوں سے تواضوں کی گئی ۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے۔

مزیدخبریں