بھارت کی طرف سے داعش اور القاعدہ کی مالی امداد
17 جولائی 2020 (22:24) 2020-07-17

اسلام آباد:پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل 1267 پابندیوں کی کمیٹی کی طرف سے ٹی۔ٹی۔پی لیڈر نورولی محسود کو داعش اور القاعدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیاہے۔

جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پابندیوں پر عمل درآمد کررہا ہے اور امید کرتا ہے کہ دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ٹی ٹی پی پہلے سے اقوام متحدہ کی نامزد کردہ دہشت گرد تنظیم ہے اور پاکستان کے اندر بے شماردہشت گرد حملوں کی ذمہ دار ہے۔

پاکستان نے جامع سکیورٹی آپریشنز کے ذریعے ٹی۔ٹی۔پی کو شکست دی تاہم ٹی۔ٹی۔پی پاکستان کی سرحدوں کے باہر سے کارروائی کررہی ہے جس میں اسے تیسرا ملک مدد اور سہولت فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی میں ملوث، اس کی مالی مدد، منصوبہ بندی و سہولت کاری اور دہشت گردی فروغ دینے والوں کے خلاف لڑنے کی پالیسی پر کاربند رہے گا۔


ای پیپر