کینسر میں مبتلا اداکارہ نادیہ جمیل سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر
17 جولائی 2020 (20:13) 2020-07-17

کراچی :معروف ادکارہ نادیہ جمیل جو اس وقت کینسر جیسے موضی مرض سے لڑ رہی ہیں کے متعلق تازہ ترین خبر کے مطابق کم از کم 3 ماہ تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئیں۔

نادیہ جمیل رواں برس اپریل میں بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں اور انہوں نے لندن کے ایک معروف ہسپتال میں علاج شروع کروایا تھا۔ نادیہ جمیل نے رواں برس اپریل کے آغاز میں تصدیق کی تھی کہ وہ بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔ کینسر کی تشخیص کے چند دن بعد ہی 7 اپریل کو اداکارہ کی پہلی سرجری کی گئی تھی جو خوش قسمتی سے کامیاب گئی تھی، جس کے بعد اداکارہ کے مزید علاج کے لیے کیموتھراپی کا آغاز کیا گیا تھا۔

اب افسوسناک خبر کے مطابق اداکارہ ذیابیطس کا بھی شکار ہو گئی ہیں ۔


ای پیپر