مسلم لیگ ن میں بغاوت ،چہیتے لیڈران کا نیا گروپ ؟
17 جولائی 2020 (19:27) 2020-07-17

لاہور : مسلم لیگ میں بغاوت کا لیڈر شپ کا فقدان ،ایم پی اے نشاط ڈابا نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ناراض لیگی اراکین کی تعداد کہیں زیادہ ہو ۔

ایم پی اے نشاط ڈابا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ن لیگ کے بڑےاور چہیتے لیڈران کا بھی ایک گروپ بن رہا ہے،چند لوگوں نے اعلیٰ قائدین کو گھیرا ہوا ہے، ہم سے کسی بارے میں مشاورت نہیں کی جاتی، ممکن ہے کہ ناراض بتائے جانے والے ارکان کی تعداد زیادہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے اعلیٰ قائدین کو گھیرہ ہوا ہے، ہم سے کسی بارے میں مشاورت نہیں کی جاتی، ممکن ہے کہ ناراض بتائے جانے والے ارکان کی تعداد زیادہ ہو، خبروں میں لیگی ارکان کے بارے کہا جا رہا تھا کہ وہ اپنی پارٹی سے ناراض ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز گردش کرنے والی خبروں کے مطابق ایم پی اے نشاط ڈاہا کی جانب سے ن لیگ کے باغی ار کان اسمبلی کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔


ای پیپر