عثمان بزدار 5 سال پورے کریں گے: فیاض الحسن چوہان
17 جولائی 2020 (14:52) 2020-07-17

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں 22 بار بتا چکا ہوں کہ عثمان بزدار 5 سال پورے کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد ہے۔ عثمان بزدار اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔ سیاست چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح چل رہی ہے۔ غیرمتحدہ اپوزیشن الزام لگانے پر لگی ہے۔ عثمان بزدار پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا۔

انہوں نے ترقیاتی کام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تفتان میں ہسپتال کی بنیاد رکھی گئی، لاہور میں پہلا گراؤنڈ واٹراسٹوریج شروع کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن سے کہتا ہوں 3 سال ایک ماہ رہ گیا ہے۔


ای پیپر