لاہور میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن
کیپشن:   file photo
17 جولائی 2020 (12:32) 2020-07-17

لاہور: مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانور خریدنے کے لئے رش لگ گیا، لاہور میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کے خلاف انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف بلدیہ عظمی لاہور اور کیٹل مینجمنٹ کمپنی کا گرینڈ آپریشن۔ شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں آپریشن کے دوران مزاحمت کا سامنا۔ بیوپاریوں نے سمن آباد زون کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ ایک اہلکار زخمی، کارروائی کے دوران 20 بکرے ضبط کر لئے گئے۔

ادھر کورونا کے پیش نظر انتظامیہ نے اس سال مویشی منڈیوں میں چھوٹے بچوں اور زائد العمر افراد کو ساتھ نہ لانے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔


ای پیپر