file photo

وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کے ویزہ سے متعلق حتمی رپورٹ پیش کر دی
17 جولائی 2020 (12:13) 2020-07-17

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے ویزہ سے متعلق حتمی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی۔ عدالت نے آئندہ جمعہ پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ وزارت داخلہ نے عدالت کو اپنے جواب میں بتایا کہ سنتھیا ڈی رچی کے پاس 31 اگست تک پاکستان کا ویزہ ہے، وہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں بھی ملوث نہیں۔

سنتھیا نے ویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے۔

اس موقع پر سنتھیا ڈی رچی نے اپنے موقف میں کہا کہ وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق انکے ویزے میں توسیع کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ جمعہ پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے سنتھیا کو ملک بدر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔


ای پیپر