کلبھوشن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
17 جولائی 2019 (22:16) 2019-07-17

راولپنڈی:عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ کلبھوشن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہوئی ہے جس پر آرمی چیف نے کہا ہے کہ اس اپیل پر قانون کے مطابق عمل ہونا چاہیے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آج بھارت کیلئے ایک اور 27فروری ثابت ہو ا ،اللہ نے پاکستان ،عوام اور عدلیہ کو سر خرو کر دیا ،وزارت خارجہ ،اٹارنی جنرل اور پوری ٹیم نے زبردست کام کیا ،عالمی عدالت نے تسلیم کیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا ،پاک فوج کی جانب سے کوئی بیان نہ آنا قانون کا احترام ہے .

آج بھی بھارت کو کلبھوشن کیس کی شکل میں بڑا سر پرا ئز مل گیا ،بھارت کا موقف تھا ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرکے سول کورٹ میں مقدمہ چلا یا جائے ،بھارت جھوٹ پر اصرار کے عمل اور پاکستان سے متعلق اپنے کردار پر غور کرے ۔


ای پیپر