کلبھوشن کافیصلہ بھارت کیلئے بڑ ا سرپرائز ہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
17 جولائی 2019 (21:56) 2019-07-17

راولپنڈی: کلبھوشن کا فیصلہ آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا اللہ نے پاکستان ،عوام اور عدلیہ کو سرخرو کر دیا ۔

کلبھوشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت کا موقف تھا کہ فوجی عدالت کی سزا ختم کی جائے ، بھارت چاہتا تھا کہ وہ اپنے دہشتگرد کو رہا کروائے ،لیکن اس سارے معاملے میں وزارت خارجہ ،اٹارنی جنرل اور پوری ٹیم نے زبردست کام کیا اور اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی عدالت نے نظر ثانی کا معاملہ پاکستان کے عدالتی نظام پر چھوڑ دیا ہے ،ملٹری کورٹس پاکستان جوڈیشل سسٹم کا بی حصہ ہیں ،امید تھی کہ فیصلہ پاکستان کے حق میں ہی آئے گا ،پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا تھا کہ کلبھوشن بھارتی نیوی کا آفیسر ہے جسے عالمی عدالت نے تسلیم کیا ،ایڈہا ک جج تصدق جیلانی کا موقف پاکستان کی جیت ہے ،انھوں نے کہا کلبھوشن کی رحم کی اپیل آرمی چیف کے پاس آئی ہوئی ہے ،جس پر آرمی چیف نے کہا کلبھوشن کی اپیل پر قانون کے مطابق عمل ہونا چاہیے ،قانون کے مطابق حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہو گا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا آج کا دن بھارت کیلئے ایک اور 27فروری ثابت ہوا ،عالمی عدالت نے تسلیم کیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا ،پاک فوج کی جانب سے کوئی بیان نہ آنا قانون کا احترام ہے ،آج بھی بھارت کو کلبھوشن کیس کی شکل میں بڑا سر پرا ئز مل گیا ، بھارت کا موقف تھا ملٹری کورٹ کی سزا ختم کرکے سول کورٹ میں مقدمہ چلا یا جائے ، بھارت جھوٹ پر اصرار کے عمل اور پاکستان سے متعلق اپنے کردار پر غور کرے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کلبھوشن کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی بڑی جیت ہے ۔


ای پیپر