ممبئی حملوں کا ماسٹر مائنڈ 10سال بعد گرفتار کر لیا گیا :ٹرمپ ٹوئٹ

واشنگٹن :دہشتگرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلے سامنے آنے کے بعد بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ،عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس ،دہشتگرد سے متعلق بھارت کی تمام درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کی سزا ختم نہیں کی جاسکتی ،پاکستان نے ٹھوس شواہد کی بنا پر ہی کلبھوشن کو گرفتار کیا تھا ۔
ایک طرف تمام میڈیا پر بھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب ہو رہا تھا تو دوسری طرف بھارت کی سر پرستی کرنے والا امریکہ پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا تھا ، ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں عین اس وقت یہ لکھا کہ 10سال بعد ممبئی حملوں کا مساسٹر مائنڈ گرفتار کر لیا گیا ۔
After a ten year search, the so-called “mastermind” of the Mumbai Terror attacks has been arrested in Pakistan. Great pressure has been exerted over the last two years to find him!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) July 17, 2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ کی پاکستان سے گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی دہشتگرد حملوں کا نام نہاد ماسٹر مائنڈ پاکستان سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 2 برس سے پاکستان پر اس کی گرفتاری کیلئے شدید دباﺅ ڈالا جارہا تھا۔
واضح رہے کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے۔ انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی ضمانت کے سلسلے میں گوجرانوالہ جارہے تھے۔