سکرین شوٹ

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود کو سلیکشن کمیٹی سے الگ کر لیا
17 جولائی 2019 (15:10) 2019-07-17

لاہور: سابق کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود کو سلیکشن کمیٹی سے الگ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں۔ 30 جولائی کے بعد سے ذمہ داریاں نہیں نبھا پاؤ گا۔ میرا وقت بہت اچھا گزرا آگے کام نہیں کر سکتا۔ آنے والے لوگوں کو پورا وقت ملنا چاہیے، میں اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی سی بی نے کوئی اور عہدہ پیش کیا تو میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت اچھی تھی قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا جبکہ ورلڈ کپ فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو ہم نے ہرایا۔


ای پیپر