فوٹو بشکریہ فیس بک

کرسٹین لیگارڈ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا
17 جولائی 2019 (09:34) 2019-07-17

نیویارک: عالمی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

کرسٹین لیگارڈ نے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ 12 ستمبر کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گی۔ آئی ایم ایف کی سربراہ کا نام یورپین سینٹرل بینک کی صدارت کے امیدواروں میں شامل ہے۔ کرسٹین لیگارڈ 2011 سے آئی ایم ایف کے سربراہ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی تھیں، اب آئی ایم ایف کا بورڈ نیا سربراہ تلاش کرے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹین لیگارڈ اگر یورپین سینٹرل بینک کی صدر منتخب ہوئیں تو وہ یہ عہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔


ای پیپر