Source : Yahoo

اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز کے کمرے کی تصاویر وائرل ہو گئیں
17 جولائی 2018 (22:21) 2018-07-17

راولپنڈی :تین بار کے منتخب وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ مسلم لیگ کے رہنماوں کی جانب سے بار بار اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ انہیں جیل میں دی جانے والی سہولیات مناسب نہیں ہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت مطالبہ کرتی ہے کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم کو جیل میں دی جانی والی سہولیات ان کی توہین ہیں۔

پہلے یہ محض قیاس آرائیوں پر مبنی بات تھی لیکن اب نواز شریف کو جیل میں دیے جانے والے کمرے کی تصاویر وائرل ہو گئیں ہیں۔ تصاویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ نواز شریف کا کمرے کیسا ہے اور انہیں جیل میں کیسی سہولیات میسر ہیں۔

خیال رہے کہ نواز شریف کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے لیکن مریم نواز نے جیل میں بی کلاس لینے سے انکار کر دیا تھا۔ مریم نواز نے اس حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے بی کلاس حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کیلئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیاہے۔

جیل مینول کے مطابق بی کلاس میں ٹیلی ویڑن، اخبار اور بیڈ کی سہولت دی جاتی ہے جب کہ اٹیچ باتھ روم، پنکھا اور ایک مشقتی بھی دیا جاتا ہے۔نوازشریف اور مریم نواز کا لاہور سے لایا گیا ذاتی سامان بھی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔


ای پیپر