Source : Yahoo

گلگت بلتستان، چیف جسٹس کا مختلف علاقوں کا دورہ ،سیاحوں کے ساتھ گھل مل گئے،رقص کیا
17 جولائی 2018 (17:54) 2018-07-17

گلگت : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی عمائدین کے ساتھ رقص کرتے رہے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار اہلخانہ کے ہمراہ موسم گرما کی چھٹیاں گزارنے گزشتہ روز گلگت بلتستان گئے جہاں وہ پانچ روزقیام کریں گے.

منگل کے روز چیف جسٹس آف پاکستان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں سیاحوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے ، چیف جسٹس نے مقامی لباس اور ٹوپی پہن رکھی تھی اورمقامی عمائدین کے ہمراہ رقص کرتے رہے۔


ای پیپر