پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
17 جولائی 2018 (16:23) 2018-07-17

اسلام آباد: امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری جاری ہے، انٹربینک مارکیٹ میں ایک ڈالر میں مزید 4 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ایک ڈالر 125روپے 50پیسے کا ہوگیا۔کاروبار کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 126روپے تک بھی پہنچی جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ کھلنے پر ڈالر 128روپے تک کا ہوسکتا ہے۔جمعے کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر 121روپے 54پیسے کا تھا جس میں اضافے کے بعد روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔


معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ادائیگیوں کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 110روپے 50تھی جس میں مختلف اوقات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور اس ڈالر ملکی تاریخ میں انتہائی سطح پر پہنچ گیا ہے۔


ای پیپر