عرفان خان جلد بالی وڈ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گے،ویشال بھردواج
17 جولائی 2018 (16:03) 2018-07-17

ممبئی:ایوارڈ یافتہ فلم ساز ویشال بھردواج نے کہا ہے کہ میں مسلسل عرفان خان کےساتھ رابطے میں ہوں،ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور وہ جلد بالی وڈ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گے۔

منگل کو ویشال بھردواج نے گلوکار ہری ہارن کے گانے”افسانے“ کی لانچ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں عرفان خان کےساتھ مسلسل رابطے میںہوں، عرفان خان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے اور میں دعاگو ہوں کہ وہ جلد سے جلد صحت یاب ہوں۔

انہوں نے عرفان خان کی فلموں میں واپسی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد فلموں میں دوبارہ نظر آئیں گے۔ویشال بھردواج نے کہا کہ وہ دیپیکا پڈوکون اور عرفان خان ساتھ نئی فلم بنائیں گے جو عرفان خان کی بیماری کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔


ای پیپر