بھارت میں ایک اور خواجہ سرا کو جج مقرر کر دیا گیا
17 جولائی 2018 (15:57) 2018-07-17


آسام :بھارتی ریاست آسام میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو جج مقرر کردیا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں پہلی بار ایک خواجہ سرا کو جج مقرر کردیا گیا ، جج سواتی بدھان بارو نے مقدمات کی سماعت بھی کی۔ آسام کی جج سواتی نے بتایا کہ انہیں جج بننے کا حق آسانی سے نہیں ملا، اس کے لیے انہیں باقاعدہ قانونی جنگ لڑنی پڑی، بھارت میں اس سے پہلے بھی دو خواجہ سرائوں کو جج مقرر کیا جاچکا ہے۔


ای پیپر