Source : Yahoo

بھارت میں رائے دینا جان لیوا ہو سکتا ہے،سیف علی خان
17 جولائی 2018 (15:51) 2018-07-17

ممبئی : بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ بھارت میں رائے دینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز بالی انڈسٹری کے نامور اداکار سیف علی خان نے اپنے متنازع ٹی وی شو’ 'سیکرڈ گیمز‘ کے بارے میں ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں حکومت پر تنقید کرنےوالے کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان ’ 'سیکرڈ گیمز‘میں ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے اس سیریز پر شدید تنقید کی جا رہی ہے،اسی تنقید کے ردعمل میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں رائے دینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے.

اگر آپ نے کسی دوسری ذات میں شادی کر لی تو بھارت کے کسی دوسرے حصے میں کوئی آپ کو قتل کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ سیف علی خان کی اس ٹی وی سیریز میں بھارتی سیاست کو اس کی تمام خامیوں کےساتھ دکھایا گیا ہے۔


ای پیپر