مسلم لیگ(ن) کے رہنما کی گاڑی پر بھی حملہ
17 جولائی 2018 (15:43) 2018-07-17

اٹک: سابق وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما شیخ آفتاب کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطا بق واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ شیخ آفتاب کامرہ میں انتخابی مہم میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔شیخ آفتاب پر فائرنگ کا واقعہ تھاناسٹی کی حدود میں پیش آیا۔ ان سے ایک ہفتہ قبل سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت انکا بیٹا شیخ سلیمان بھی انکے ہمرا ہ تھا، شیخ آ فتا ب حلقہ این اے 55 اٹک ون سے ( ن ) لیگ کے قومی اسمبلی کے امیدوا ر ہیں ،پولیس اور انتظامیہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں


ای پیپر