Source : Yahoo

باراک اوباما کی دادی کےساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
17 جولائی 2018 (15:30) 2018-07-17

واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباماکی شہرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں،جو اپنی سیاسی سمجھ بوجھ اور لوگوں سے گھلنے ملنے اور بچوں سے لگائو کیوجہ سے مشہور ہیں لیکن وہ ڈانس کرنے کا شوق بھی خوب رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی دادی کےساتھ دلچسپ انداز میں ڈانس کیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی،تاہم مداحوں کی جانب سے انہیں کافی داد ملی۔

دوسری جانب مشیل اور انکی صاحبزادی ساشا اوباما پیرس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے امریکی گلوکار بیونسے کے کنسرٹ میں شرکت کی اور خوب ڈانس مووز پیش کئے۔


ای پیپر