انتخابات ہر صورت اپنے وقت پر ہوں گے : الیکشن کمیشن
17 جولائی 2018 (12:02) 2018-07-17

اسلام آباد : ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان الطاف احمد خان نے کہا ہے کہ انتخابات ہر صورت اپنے وقت پر ہوں گے اور 25 جولائی پولنگ کا دن ہے، ہم 25 جولائی کو انتخابات کروانے میں کامیاب ہوں گے ، تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر لائحہ عمل طے کیا جائے اور مناسب سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور تمام امیدواروں کی سکیورٹی پر فوکس کر دیا جائے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چند روز قبل تمام نگران حکومتوں کو احکامات جاری کئے تھے کہ اپنے روابط ٹھیک رکھیں اور لوگوں کو مناسب سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ہم چاہتے ہیں سب کے پاس مناسب سکیورٹی ہوا اور اس پر کام ہو رہا ہے اور حالات ٹھیک ہو جائیں ۔ الطاف احمد خان کا کہنا تھا کہ نیکٹا کے کوآرڈینیٹر کے ساتھ ہماری کافی لمبی بریفنگ ہوئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان اور کمیشن کے تمام ارکان کو نیکٹا کوآرڈینیٹر نے بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ الیکشن ہر صورت میں اپنے وقت پر ہونگے اور 25 جولائی کو پولنگ کا دن ہے۔ الطاف احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم 25 جولائی کو انتخابات کروانے میں کامیاب ہوں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ روابط ٹھیک رکھیں اور جو اطلاع انتظامیہ کو ملتی ہے اس کو بروقت سیاسی جماعتوں تک پہنچایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے کر لائحہ عمل طے کیا جائے اور مناسب سکیورٹی کا انتظام کیا جائے اور تمام امیدواروں کی سکیورٹی پر فوکس کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیکٹا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ جو تازہ ترین معلومات ہوتی ہیں اور تجزیے ہوتے ہیں اور ان کا اپنا جو تجزیہ ہوتا ہے اس سے الیکشن کمیشن کو فوری آگاہ کیا جائے اور الیکشن کمیشن کو باخبر رکھا جائے تاکہ الیکشن کمیشن اس طریقہ سے چیزوں کو منعقد کروائے۔


ای پیپر