Saudi government, embassy, Qatar, MBS, US
17 جنوری 2021 (13:33) 2021-01-17

ریاض: قطر سے تعلقات کی بحالی ، سعودی حکومت کا قطر میں اپنا سفارتخانہ آئندہ ہفتے دوبارہ کھولنے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ انتظامی معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کے بعد سفارتی تعلقات باقاعدہ طور پر بحال کر دیئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ممالک میں اختلافات ختم کرانے کیلئے امریکا نے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2017 میں سعودی عرب ، مصر ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے بھی قطر کا بائیکاٹ کیا تھا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے قطر کیساتھ اپنی زمینی ، فضائی اور بحری سرحدیں کھول دیں ہیں۔

امارات کی سرکاری ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب سمیت بائیکاٹ کرنے والے دیگر عرب ممالک کی پیروی کرتے ہوئے قطر کیساتھ متصل تمام سرحدیں کھول دے گا۔

متحدہ عرب امارات کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد عرب ریاستیں قطر کیساتھ اب بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے سفری اور تجارتی سمیت دیگر تعلقات بحال کرے گا۔ اس سے قبل 6 جنوری کو سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک نے قطر کیساتھ تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


ای پیپر