فائل فوٹو

حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا دی
17 جنوری 2020 (15:25) 2020-01-17

صوبہ خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 60 سال سے بڑھا کر 63 سال کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن کی مد میں 70 ارب روپے ادا کیے جاتے ہیں تاہم مدت ملازمت میں اضافے سے حکومت نے تین سالوں میں 54 ارب کی بچت کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہر سال 5 ہزار کے قریب ملازمین ریٹائرڈ ہو کر پینشن وصول کرتے ہیں، جس کیلئے گزشتہ سال 50 ارب جبکہ رواں سال اخراجات 70 ارب پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ترقیاتی بجٹ 30 فیصد سے کم ہو کر 15 فیصد کی خطرناک شرح پر پہنچ گیا۔


ای پیپر