فیصل آباد میں دوستی توڑنے پر 12سالہ لڑکے نے ہم عمر کو گولیاں مار دیں
17 جنوری 2019 (17:35) 2019-01-17

فیصل آباد : دوستی توڑنے کی پاداش میں 12سالہ لڑکے نے فائرنگ کر کے اپنے دوست کو شدید زخمی کر دیا ٗ جب خود کو گولی مارنے لگا تو گولی چیمبر میں پھنس گئی

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی پریشان کن واقعہ اس وقت پیش آیاجب جھنگ روڈ جھپال کے رہائشی حجام سہیل نے کئی مہینوں کی دوستی ختم کرنے کی دھمکی دینے پر اپنے ہم عمر 12سالہ عبداللہ کو دو گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔

چھٹی جماعت کے طا لب علم عبدا للہ کی اپنے ہم عمر حجام کا کام کر نے والے والے سہیل نامی لڑکے سے گز شتہ کئی مہینوں سے دوستی چلی آرہی تھی کہ چند پہلے چھٹی جماعت کے طالب عبداللہ نے دوستی ختم کر دی جس پر ملزم سہیل نے طیش میں آکر نجی سکول میں پہنچ کر اپنی ماں کے لا ئسنس سے عبداللہ پر فا ئرنگ کر دی دونوں گو لیں کندھے پر لگیں اور پھر تیسری گو لی ملزم نے اپنے سر میں مارنی چا ہی مگر گو لی چیمبر مین پھنس گئی 

ملزم موقعہ سے فرار ہو گیا زخمی طا لب علم کو فوری طور پر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میڈیکل یو نیورسٹی منتقل کر دیا گیا یہاں اس کی حا لت تسلی بخش بتا ئی جا تی ہے پو لیس تھا نہ ٹھیکری والا پو لیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔


ای پیپر