فوٹو بشکریہ فیس بک

افغان صدر کا وزیراعظم کو ٹیلیفون، مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار
17 جنوری 2019 (15:51) 2019-01-17

 اسلام آباد: افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون، مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار۔

ذرائع کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستانی حکام سے ہونے والی بات چیت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ افغان صدر نے وزیراعظم عمران خان کو زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔ افغان صدر کا مفاہمتی عمل میں پاکستان کی سہولت کاری پر اطمینان کا اظہار۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا۔ پاکستان افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہیں، مسئلے کا سب سے بہترین حل افغان فریقین کے درمیان مصالحت اور مذاکرات ہیں۔


ای پیپر