فوٹو بشکریہ فیس بک

معروف سپر اسٹورمیں ڈبل روٹی کے ساتھ چوہے
17 جنوری 2019 (09:51) 2019-01-17

کراچی: ادھر شہر قائد میں اندھیر نگری چوپٹ راج، معروف سپر اسٹورمیں ڈبل روٹی کے ساتھ چوہے " فری " میں ملنے لگے۔

شہری شکایت کیلئے اسٹور پہنچا تو اسے دوسری ڈبل روٹی تھما دی گئی، دوسری ڈبل روٹی سے بھی ناچتا ہوا چوہا برآمد ہوا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین میں بے چینی۔

دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی سندھ ابرار شیخ نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور تمام سپر اسٹورز کی سخت چیکنگ کا فیصلہ کر لیا۔ اسی معروف اسٹور نے ڈیم ایم سی افسران کی پشت پناہی پر بہادر آباد میں سڑک بند کرکے گودام قائم کرلیا اور گلی عوام کے لیے بند کردی۔

معروف سپراسٹور کی غیرقانونی عمارتوں اور گوداموں کی تفصیلات نیو نیوز نے حاصل کر لیں۔ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔


ای پیپر