دنیا کی قدیم ترین شراب کی فیکٹری دریافت
کیپشن:   دنیا کی قریم ترین شراب کی فیکٹری دریافت سورس:   فائل فوٹو
17 فروری 2021 (17:05) 2021-02-17

قاہرہ : مصر کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین نے جنوبی مصر کے ایک تفریحی مقام سے 5 ہزار سال سے زیادہ قدیم ایک ایسی فیکٹری دریافت کی ہے جہاں بڑے پیمانے پرشراب تیار کی جاتی تھی۔

 اے ایف پی کے مطابق مصر کی وزارت سیاحت نے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کی طرف سے دریافت کی فیکٹری 8بڑے علاقوں پر مشتمل تھی جس کے ہر سیکٹر میں دو قطار میں 8مٹی کے برتن ترتیب سےرکھے گئے تھے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے قدیم اعلی پیداوار والا شراب خانہ ہے۔

واضح رہے کہ 20ویں صدی کے آغاز میں برطانوی آثار قدیمہ کے ماہرین نے اس فیکٹری کا وجود دریافت کیا تھا لیکن اس کے مقام کا قطعی طور پر کبھی تعین نہیں کیا گیا تھا لیکن اب امریکا اور مصر کے ماہرین کی ایک مشترکہ ٹیم اس فیکٹری کے مندرجات کو دوبارہ تلاش کرنے اور انکشاف کرنے میں کامیاب رہی۔


ای پیپر