شام، کار بم دھماکہ ،4 شہری ہلاک
17 فروری 2020 (20:17) 2020-02-17

دمشق:شمالی شام کے قصبے تل ابیض میں بم دھماکہ ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے جس کا شبہ دہشتگرد تنظیم وائی پی جی پر ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شمالی شام کے قصبے تل ابیض میں بم دھماکہ ہوا جس میں 4 شہری ہلاک ہو گئے۔بتایا گیاہے کہ یہ کار بم دھماکہ تھا جس میں دہشتگرد تنظیم وائی پی جی کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ حفاظتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد تنظیم ایسے بم حملوں کی ذمے داری قبول کرنے سے انکاری ہے ۔

واضح رہے کہ تل ابیض میں گزشتہ سال اکتوبر سے ترک فوج نے چشمہ امن آپریشن شروع کر رکھا ہے۔


ای پیپر