صوبہ غور کے متعدد طالبان قومی دھارے میں شامل ہو گئے
17 فروری 2020 (16:13) 2020-02-17

کابل:افغان سکیورٹی فورسز نے کابل اور قندھار صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور چار خود کش بمبار جیکٹس کو دھماکے سے اڑا دیا ،دوسری جانب افغان صوبہ غور میں 46طالبان نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے کابل اور قندھار صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 2 عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور چار خود کش بمبار جیکٹس کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسپیشل آپریشنز کور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کابل کے ضلع قرباغ میں چھاپے کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ایک علیحدہ بیان میں اسپیشل آپریشنز کور کے ترجمان نے کہا کہ اسپیشل فورسز نے قندھار کے ڈنڈ ضلع میں ایک کاروائی کے دوران خودکش بم دھماکے کے چار واسکٹ برآمد کئے جنہیں بعد ازاں تباہ کر دیا گےا ہے۔

دوسری جانب افغان صوبہ غور میں 46طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ غور سیکیورٹی کمانڈ کے انچارج امیر داد پارسا نے میڈیا کو بتایا کہ طالبان ضلع کمک ، ضلع شارق میں اپنے ہتھیاروں سمیت سیکیورٹی فورسز میں شمولیت اختیار کی ۔


ای پیپر