مہاتیر محمد کا اپنی بیٹی کے ساتھ رقص
17 فروری 2020 (14:21) 2020-02-17

کوالالمپور:ملائشیا کے 94سالہ وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی کے ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

                                                                                                                       

تفصیلات کے مطالق ویڈیو میں وزیراعظم مہاتیر محمد ایک چیریٹی ایونٹ کے دوران اپنی بیٹی مرینہ مہاتیر کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔یہ پروگرام رونگینگ نائٹ کے فنڈ ریزنگ ڈنر کا تھا جس میں وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی بیٹی کے ساتھ رقص کیا۔ایونٹ میں مہاتیر محمد کو مالے گانا گاتے بھی دیکھا گیا جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ ڈاکٹر سیتی ہمسہ کو وائلن بجاتے دیکھا گیا۔

اس ایونٹ میں سابق سینئر سول ملازمین، ہائی کمشنرز اور سفیروں نے بھی شرکت کی۔ملائشین وزیر اعظم کی اس ویڈیو کے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے کی دیر تھی کہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ٹرینڈنگ بن گئی اور پوری دنیا میں مہاتیر محمد کے چاہنے والوں کی طرف سے اسے بڑی خوشی کیساتھ دیکھا گیا  جہاں پر ایک 94 سالہ بزرگ اس عمر میں بھی اتنا چاک و چوبند نظر آرہا ہے ۔


ای پیپر