فائل فوٹو

چین میں قاتل کرونا وائرس کے قیمتی زندگیوں پر وار تھم نہ سکے
17 فروری 2020 (11:37) 2020-02-17

چین میں قاتل کرونا وائرس کے قیمتی زندگیوں پر وار تھم نہ سکے، وائرس مزید 106 افراد کو نگل گیا، مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 771 سے تجاوز کرگئی۔

مزید ایک ہزار 933 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جاپان میں کروز شپ سے نکالے گئے، 40 امریکیوں میں وائرس کی تشخیص ہوگئی۔ 9 ہزار سے زائد افراد موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

وائرس پوری دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ جہاں وائرس سے 6 سو کے قریب افراد متاثر ہیں۔ چین سے باہر ہانگ کانگ، جاپان، فرانس، فلپائن میں وائرس سے 1،1 شخص ہلاک ہوچکا ہے۔

وائرس سے متاثرہ امریکیوں کو جاپان کے ہسپتال میں رکھا جائے گا۔ اسرائیل میں وائرس کے تین کیسز سامنے آگئے، یہودیوں نے وائرس سے بچنے کیلئے دیوار گریہ کے پاس دعائیں کرنے شروع کر دیں۔

کرونا وائرس سے کھیلوں کے ایونٹ بھی متاثر، سفری پابندیوں کے پیش نظر چین آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جمناسٹک سے باہر ہوگیا۔ 20 سے 23 فروری تک ورلڈ جمناسٹک کا انعقاد آسڑیلیا میں ہو رہا ہے۔


ای پیپر