فائل فوٹو

امریکی دباؤ میں آکر مذاکرات کیلئے تیار نہیں ہیں: حسن روحانی
17 فروری 2020 (10:47) 2020-02-17

تہران: ایران کے بغیر مشرق وسطی اور خلیج فارس میں امن و استحکام ممکن نہیں، ایرانی صدر حسن روحانی کا امریکا کو پیغام، کہا امریکی دباؤ میں آکر مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ایران نے دنیا کیساتھ طاقت اور وقار سے بات کی ہے، کبھی بھی کمزوری کی پوزیشن سے بات نہیں کریں گے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام سے دست بردار ہو کر نئے معاہدے پر مذاکرات کرے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا ' انتقام ' پورا نہیں ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کا انتقام لینے کا سوچا مگر ہم انہیں کنٹرول نہیں کرسکتے۔ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ ابھی تک ہم قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ نہیں لے سکے ہیں۔


ای پیپر