پاکستان پہلی بار کبڈی کاعالمی چیمپین بن گیا
17 فروری 2020 (09:20) 2020-02-17

لاہور: کبڈی میں پاکستانی راج، پاکستانی شیروں نے بھارت کا تختہ پلٹ دیا۔ گبرو جوانوں نے سورماؤں کو چت کر دیا۔

روایتی پاک بھارت ٹاکرے میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا، پاکستان نے تینتالیس اکتالیس کے فرق سے برسوں کا رواج بدل ڈالا، پاکستان پہلی بار کبڈی کاعالمی چیمپین بن گیا۔

پنجاب اسٹیڈیم میں روایتی کھیل کا تاریخی مقابلہ ہوا تو دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ پر خوب زور لگایا۔ پہلے بھارتی ٹیم آگے نکلی، پوائنٹس کا فرق بڑھنے لگا مگر پاکستانی زخمی شیر کی طرح جھپٹے، خسارہ برتری میں بدل گیا اور پھر دو پوائنٹس کے فرق نے تاریخ بدل دی۔ مہمان خصوصی چوہدری سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔


ای پیپر