فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور قلندرز کو بڑا جھٹکا، کپتان محمد حفیظ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے
17 فروری 2019 (16:49) 2019-02-17

دبئی: پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کو مشکلات کا سامنا، کپتان محمد حفیظ کو انجری ہو گئی، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیدیا۔

پی ایس ایل کے سنسنی سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، لیگ میں آج بھی دو میچز شیڈول ہیں۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں 7 بار مدمقابل آئیں جس میں 4 فتوحات اسلام آباد کو ملیں جبکہ 3 بار کوئٹہ کامیاب رہا۔

دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ محمد حفیظ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کریں گے، اے بی ڈی ویلیئرز آج کے میچ میں قلندرز کی کپتانی کریں گے۔


ای پیپر