فوٹو بشکریہ فیس بک

محمد بن سلمان اور میرا کرپشن کیخلاف مؤقف ایک ہی ہے: وزیراعظم
17 فروری 2019 (15:57) 2019-02-17

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کی، سعودی عرب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔

سعودی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے پاس سرمایہ اور تیل کے ذخائر ہیں جبکہ پاکستان کے پاس ہنرمند افرادی قوت اور ٹیکنالوجی ہے۔ معاشی اصلاحات سے جلد مسائل پر قابو پالیں گے، معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے چین، سعودی عرب اور یواے ای نے تعاون کیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب، یمن اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں گے۔ حکومت "اسٹیٹس کو"ختم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ ماضی میں بے انتہا قرضے لیے گئے اور اداروں کو تباہ کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان اور میرا کرپشن کے خلاف مؤقف ایک ہی ہے۔


ای پیپر