فوٹو بشکریہ فیس بک

معروف بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ پر سچ بولنا مہنگا پڑ گیا
17 فروری 2019 (12:03) 2019-02-17

نیو دہلی: معروف بھارتی کرکٹر اور سیاست دان نوجوت سنگھ سدھو کو پلوامہ پر سچ بولنا مہنگا پڑ گیا۔ مودی سرکار کے من گھڑت دہشت گردی کے واقعے پر تبصرہ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کو بھارتی ٹی وی چینل کے 'کپل شرما شو' سے نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو پاجی کے بیان کو ہمدردانہ نہیں سمجھا گیا جس کے باعث شو کی انتظامیہ نے انھیں الگ کیا ہے۔ انہوں نے بیان میں صرف دہشت گردی کی مذمت میں اتنا کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک، کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت سرکار سچ بولنے والوں کو دبانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رہی۔


ای پیپر