سردی ابھی جانیوالی نہیں، ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
17 فروری 2019 (11:19) 2019-02-17

لاہور: ملک میں بارش کا نیا سلسلہ شروع، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب سمیت بالائی پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش، رینالہ خورد اور گردو نواح میں بوندا باندی جبکہ لاہور میں بھی چند مقامات پر بارش ہوئی ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہو چکی ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں کوئٹہ، قلات، مکران، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن لاہور، فیصل آباد اور پشاور سمیت اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 10 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکردو منفی 09، بگروٹ منفی 07، استور منفی 06، مالم جبہ منفی 05، قلات منفی 04، ہنزہ منفی 03، کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، لاہور 9، پشاور 4 اور کراچی میں 11 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر