فوٹو بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ: لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
17 فروری 2019 (10:54) 2019-02-17

دبئی: پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کو پہلی کامیابی مل گئی، کراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 22 رنز سے شکست۔ قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 139 رنز کا ہدف دیا، جواب میں کراچی کنگز 116 رنز پر ہمت ہار گئی۔

لاہور قلندرز کی کامیابی میں حارث رؤف کی شاندار بولنگ کا کردار اہم ترین رہا، فاسٹ بولر نے 150 کلومیٹر کی رفتار سے گیند بازی کر کے 4 شکار کیے۔ کوہلی کو آسٹریلیا کے نیٹ پریکٹس میں بولنگ کرانے والے حارث میچ کے بہترین پلیئر بنے۔

ادھر ملتان سلطان نے کراچی کی شکست کا بدلہ اسلام آباد یونائیٹڈ پر اُتار دیا، 2 بار کی چیمپئن یونائیٹڈ کو ایونٹ کی پہلی شکست ہو گئی۔


ای پیپر