Government orders closure of all madrassas
17 دسمبر 2020 (19:06) 2020-12-17

کراچی :عالمی وبا کی بڑھتی دوسری لہر نے جہاں پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہیں پاکستان میں بھی کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتی جا رہی ہے ،سندھ حکومت نے صوبے میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے تمام دینی مدارس کو مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بڑھتے کیسز کےبعد کراچی میں بھی صورتحال بگڑنے لگی ،حکومت سندھ نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے تمام دینی مدارس کو فور ی طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردئیے ،اس سلسلے میں کمشنر کراچی اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ،حکومت سندھ کا کہنا تھا کسی بھی مدارس کے کھلنے پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی نے عالمی وبا کے بڑھتے کیسز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 مریض عالمی وبا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 1374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں بڑھتے کیسز کی وجہ سے 24 گھنٹوں کے دوران 12859 نمونوں کی جانچ کی گئ ہے جس کے نتیجے میں 1374 نئے کیس سامنے آچکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس  کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1374 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 1690 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12859 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے1374 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33مریض انتقال کرگئے   جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3270 ہوگئی  ہے۔


ای پیپر